بھارتی اداکارہ بھاگیشری کا کہنا ہے کہ ان کی سلمان خان سے گہری دوستی کی وجہ ایک واقعہ ہے جو کہ 1989 کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے سیٹ پر پیش آیا۔ بھاگیاشری کے مطابق ان کے شوہر ہمالیہ داسانی اور سلمان خان کے ایک مشترکہ دوست تھے جو ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جب ہمالیہ جی اور میرے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہ تھا تو اس وقت سلمان کو سب کچھ پتہ تھا۔ایک انٹر ویو میں جب بھاگیاشری سے پوچھا گیا کہ ان کی اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے کہا جب ہم فلم کے گانے ’دل دیوانہ بن سجنا کے‘ شوٹ کر رہے تھے تو سلمان میرے قریب آکر کانوں میں اسی فلم کا انہیں بول پر مبنی گیت گانے لگے۔میں بڑی حیران تھی کہ سلمان نے کبھی ایسا نہیں کیا تو پھر آج کیوں کر رہے ہیں، پھر ایک موقع پر میں سلمان کو ایک سائیڈ پر لے گئی اور کہا کہ کیا ہوگیا ہے تمہیں؟جس پر سلمان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ دل دیوانہ کہاں پر ہو رہا ہے، پھر میں سمجھ گئی کہ معاملہ کیا تھا، اس کے بعد ہم دونوں میں بہت گہری دوستی ہوگئی۔ اس سال میری اور ہمالیہ داسانی کی شادی ہوئی۔واضح رہے کہ سلمان اور بھاگیاشری نے رومانی فلم، میں نے پیار کیا میں مرکزی کردار کیا تھا یہ فلم بڑی ثابت کامیاب ہوئی۔
بھاگیاشری نے سلمان خان سے گہری دوستی کی وجہ بتادی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments