class="post-template-default single single-post postid-3822 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ڈریپ ذرائع

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) ذرائع کے مطابق اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی75 ہزار ملٹی ڈوز وائلز پاکستان پہنچی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی 75 ہزار وائلز 15 لاکھ ڈوز پر مشتمل ہیں۔ ڈریپ ذرائع کے مطابق ٹیٹنس انجکشنز ایمسن ویکسین اینڈ فارما نے درآمد کیے ہیں۔ ڈریپ ذرائع کے مطابق ٹیٹنس انجکشنز کی کھیپ کل ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کے حوالے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ٹیٹنس انجکشن کی ترسیل27 مئی سے کرے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter