دبئی :ایشین لیجنڈز لیگ نے اپنے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق لیگ میچز 27 مئی سے 31 مئی تک ہوں جس کے بعد ناک آؤٹ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے۔ ایشین لیجنڈز لیگ کا فائنل 4 جون کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ اسپورٹس گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس لیگ میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی نمائندگی کرنے والی پانچ فرنچائز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں انڈین رائلز، سری لنکن لائنز، بنگلہ دیش ٹائیگرز، پاکستان اسٹارز اور افغانستان پٹھان کے نام دیئے گئے ہیں۔ لیگ میں کانٹے کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 29 مئی کو ہوگا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق سٹار سپورٹس نے حاصل کئے ہیں اس کا معاہدہ 2024 سے 2026 تک 3 سیزن کے لئے ہے۔ لیگ کمشنرچیتن شرما نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایشین لیجنڈز لیگ کو دنیا بھر کے شائقین تک پہنچانے کے لیے سٹار سپورٹس کے ساتھ شراکت پر بے حد خوشی ہے۔
ایشین لیجنڈز لیگ 27 مئی سے شروع ہوگی، شیڈول جاری




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments