class="post-template-default single single-post postid-3710 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایشوریا کو لے کر سلمان اور وویک کی لفظی جنگ پر سلیم خان نے کیا کہا تھا؟

اسٹار اداکارہ ایشوریا رائے کی وجہ سے وویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ پر ہدایتکار اور اسکرین رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ دونوں وہیں کے وہیں رہے اور اسے کوئی اور لے گیا۔سلمان خان اور ایشوریا رائے 1999 کی سپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ جس کے بعد دونوں اسٹارز کی ڈیٹنگ کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں۔  پھر دونوں نے 2002 میں راہیں جدا کرلیں لیکن اس کے بعد ایشوریا اور وویک اوبرائے کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں تو اس کے بعد سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان تو تو میں میں بھی ہوئی۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران وویک اوبرائے نے سلمان خان پر انہیں دھمکانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔تاہم سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جذباتی مسائل کا کوئی منطقی یا عقلی حل نہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایشوریا کے معاملے پر سلمان اور وویک دونوں ہی جذباتی رہے ہیں، اور برسوں بعد دونوں کو سمجھ آئی کہ وہ ایک احمقانہ چیز پر لڑ رہے تھے۔ کوئی اور اسے لے گیا اور یہ دونوں وہیں کے وہیں رہے۔اسی انٹرویو کے دوران سلیم خان نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ انکے بیٹے سلمان خان کی زندگی 2009 کے بعد تبدیل ہوجائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر سلمان نے شادی کرنی ہے تو یہ ایک دو سال میں ہوجائے گی لیکن اس کے بعد شادی کے چانسز کم ہی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter