مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے جنگ مزید نہ بڑھانے کا اشارہ بھی دے دیا۔
ساتھ ہی ٹرمپ نے تہران پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، تاریخی طور پر یہ درست فیصلہ ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، اسرائیل مخالف جذبات اور سخت امیگریشن پالیسی بھی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی۔
علاوہ ازیں امریکی صدر سے قطر کے وزیراعظم کی بھی آج ملاقات ہوگی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران سے مذکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مطالبات ناقابل قبول، غیر حقیقت پسندانہ اور مضحکہ خیز ہیں۔
علاوہ ازیں ایرانی جزیرے قشم میں گزشتہ روز امریکی حملہ ہوا، ایرانی عہدے داروں کے مطابق حملے سے کسی انفرااسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔
ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی شفافیت پر سوال،صدر نے دعویٰ کیا کہ قبل از وقت ووٹوں کی بڑی تعداد نے نتائج بدلے،وہ نتائج تسلیم کرنے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔ٹرمپ 2020صدارتی الیکشن ہار کربھی دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی دونوں ایوانوں میں کامیابی کے بعد نتائج کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر دھاندلی کے الزامات عائد کردیے ہیں۔




