class="post-template-default single single-post postid-4265 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اٹلی: گاندھی کا مجسمہ مسمار، خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر سے متعلق نعرے درج

اٹلی میں بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کو افتتاح کے کچھ دیر بعد ہی مسمار کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اٹلی میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجمسے پر خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر سے متعلق نعرے لکھے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اٹلی میں ہونے والے جی سیون اجلاس سے قبل پیش آیا۔دوسری جانب بھارتی سیکریٹری خارجہ کا اس وقعے پر کہنا ہے کہ گاندھی کے مجسمےکو نقصان پہنچانے کا معاملہ اٹلی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔یاد رہے کہ جی سیون کے رکن ممالک کے سربراہان کا دو روزہ اجلاس کا آج سے  اٹلی میں آغاز ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم  آج اٹلی روانہ ہوں گے۔جی سیون اجلاس کے ایجنڈے میں یوکرین، مشرق وسطیٰ میں جنگیں اور چین سے تجارتی عدم توازن شامل ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لاحق خطرات اور افریقا میں ترقیاتی چیلنجز بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جی سیون اجلاس کے دوران عالمی رہنما روس کے خلاف نئی پابندیوں کا بھی اعلان کریں گے۔یوکرین کے صدر جی سیون سربراہی اجلاس میں مسلسل دوسرے سال شرکت کر رہے ہیں۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جی سیون کے اجلاس کے دوران زیلنسکی، بائیڈن کے ساتھ نئے طویل مدتی سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں، برطانوی وزیراعظم بھی یوکرین کے لیے 309 ملین ڈالر تک کی امداد کا اعلان کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter