بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر و فلمساز بونی کپور نے اپنے چھوٹے بھائی انیل کپور کو فلم ’نو اینٹری‘ کے سیکوئل میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بتا دیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بونی کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انیل کے فلم نہ کرنے کے بارے میں ان کی پہلے کی گئی گفتگو جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جو انیل تک پہنچی، وہ ناراض ہے اور مجھ سے صحیح طور پر بات بھی نہیں کر رہا ہے، اس پر میں انیل سے بات کر کے وضاحت پیش کروں گا۔بونی کپور نے کہا کہ مجھے اس وقت سخت صدمہ پہنچا اور حیرانی ہوئی جب پریس نے میرے ایک بے ضرر جملے کو جس میں، میں نے کہا کہ انیل مجھ سے سخت ناراض ہوگا جو کہ مذاق تھا اور ایسے معمولی معاملے کو ایک مسئلہ بنایا۔ انھوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ میری مجوزہ فلم میں نہ تو انیل ہے اور نہ سلمان خان۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں بہت مصروف اداکار ہیں۔ بجائے اسکے کہ میں سیکوئل میں انکو شامل کرنے کا سوچتا میں نے فیصلہ کیا کہ نوجوان نسل کے اداکاروں کے ساتھ فلم بناؤں۔تو اس حوالے سے یہ سوچنا کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی اس بات پر ناراض ہو کہ وہ نو اینٹری کے سیکوئل میں شامل نہیں بالکل مضحکہ خیز ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ اس فلم کو انکی ضرورت ہوسکتی ہے لیکن انھیں اس سیکوئل کی ضرورت نہیں۔ یہ کمنٹس میں نے صرف مذاق میں کہا تھا۔ واضح رہے کہ بونی کپور نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ورون دھاون، دلجیت دوسنجھ اور ارجن کپور کو اپنی ہٹ کامیڈی فلم نو اینٹری کی سیکوئل میں شامل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2005 میں بنائی گئی نو اینٹری میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان مرکزی کرداروں میں تھے۔
Home / Entertainment, News / انیل کپور چھوٹا بھائی ہے، بے ضرر جملے پر اسے وضاحت پیش کروں گا، بونی کپور
انیل کپور چھوٹا بھائی ہے، بے ضرر جملے پر اسے وضاحت پیش کروں گا، بونی کپور




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments