آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں ننھے شاہینوں نے اپنا پہلا میچ جیت لیا، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ کے شہر پوچسٹروم میں کھیلے گئے سپر 6 مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی نے شاندار آغاز کیا۔عبید شاہ نے 7 رنز پر حریف کی پہلی وکٹ گرائی اور اس کے بعد پاکستانی بولرز نے آدھی آئرش ٹیم کو 39 رنز پر پویلین پہنچا دیا۔اس مشکل میں آئرلینڈ انڈر 19 کے جان مک نلے نے مزاحمت کی اور 53 رنز بنائے جبکہ ہیری ڈیئر نے بھی 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان انڈر 19 کی جانب سے عبید شاہ نے تین جبکہ عامر حسن، علی رضا اور احمد حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور آدھی ٹیم 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایسے میں احمد حسن نے ٹیم کو سنبھالا، ہارون ارشد نے ان کا ساتھ دیا اور دونوں نے 63 رنز کی شراکت بنائی۔ہارون 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن احمد نے آنے والے بیٹرز کے ساتھ ہدف 44ویں اوور میں پورا کر کے پاکستان کو تین وکٹوں سے فتح دلا دی۔احمد 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اسی پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سپر 6 مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا اور آخری میچ ہفتے کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
انڈر 19 ور لڈکپ: سپر 6 مرحلہ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments