ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلے جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 89 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 60 پر ن لیگ، 47 پر پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان 8، استحکام پاکستان پارٹی 2 جبکہ جے یو آئی اور ق لیگ ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔بڑے بڑے برج الٹ گئے، اب تک موصولہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے پی سے ہار گئے جبکہ پنجاب سے جیت گئے۔ مولانا فضل الرحمان خیبرپختوخوا سے ہار گئے اور بلوچستان سے جیت گئے۔ جہانگیر ترین اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھا گئے، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اچھی پرفارمنس دکھاتے ہوئے کراچی میں اپنی نشستیں بڑھالیں۔
نواز شریف کے حلقوں کے نتائج
این اے 15:
این اے 15 مانسہرہ کم تورغر کے تمام 550 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 105249 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے قائد نواز شریف 80382 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 122:
این اے 122 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 194:
این اے 194 لاڑکانہ 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی ف کے راشد محمود سومرو کو شکست دی ہے۔
این اے 196:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے207:
این اے 207 شہید بینظیرآباد 1 کے تمام 346 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔اس نشست پر آزاد امیدوار شیر محمد رند بلوچ 51916 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
مولانا فضل الرحمان کو شکست
حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 358 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ہیں۔یہاں سے جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
این اے 265:
این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی کے میپ کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
جہانگیر ترین ہار گئے
این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 149 ملتان 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام تمام 338 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔یہاں سے استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین 50166 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
مریم نواز لاہور سے کامیاب
این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔اس حلقے سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 123:
این اے 123 لاہور 7 پر تمام 222 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے شہباز شریف 63953 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہت 48486 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
عطا تارڑ کی جیت، بلاول بھٹو کی شکست
این اے 127:
این اے 127 لاہور 11 کے تمام 337 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے عطااللہ تارڑ 98210 کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر 82230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے 15 ہزار 5 ووٹ لیے۔
سراج الحق ہار گئے
حلقہ این اے 6 لوئر دیر 1 کے تمام 307 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔یہاں سے جماعت اسلامی پاکستان کے سراج الحق 52545 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
بیرسٹر گوہر کامیاب ہوگئے
حلقہ این اے 10 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 397 پولنگ اسٹیشنز سے آزاد امیدوار گوہر علی خان 110023 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف 30302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے
حلقہ این اے 33 نوشہرہ 1 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ 90145 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں اور یہاں سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے پرویز خٹک 25582 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
Post your comments