ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کے میچ میں10مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے 7، پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 پلیئرز ایکشن میں تھے ۔ کینیڈا کی فائنل الیون میں شامل کوئی کھلاڑی کینیڈا میں پیدا نہیں ہوا ۔ امریکی ٹیم میں شامل علی خان، کینیڈا کےکلیم ثناء اور سعد بن ظفر پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے کورے اینڈرسن بھی امریکی ٹیم میں شامل ہیں۔ امریکا کی فائنل الیون میں شامل صرف تین پلیئرز اسٹیون ٹیلر، ایرون جونز اور جسدیپ سنگھ امریکا میں پیدا ہوئے تھے، شیڈلے وین شیلویک اور آندریاس گوز نے جنوبی افریقا میں جنم لیا۔ موننک پٹیل، ہرمیت سنگھ اور سورابھ نیتراولکار کا تعلق بھارت سے ہے۔ کینیڈا میں پیدا ہونیوالے نتیش کمار بھی شامل تھے۔ نونیت دھالیوال، پرگت سنگھ، شریاس مووا اور دلپریپ باجوا بھارت میں پیدا ہوئے ۔ نکھل دت کویت، آرون جونسن جمیکا ، نکولز کرٹن بارناڈوس جبکہ ڈلون ہیلنگر اور جرمی گارڈون گیانا سے تعلق رکھتے ہیں۔
امریکا کینیڈا کی ٹیموں میں دس ملکوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments