امریکا میں کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیلنے لگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق کورونا کا یہ ویرینٹ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے کمزور لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں بھی اس ویرینٹ کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Post your comments