کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلیس میں ٹریفک حادثےمیں جاں بحق پاکستانی امریکن نوجوان کو سپردخاک کردیا گیا، انتہائی ذہین نوجوان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوحہ حسین نقوی کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے، ان کی عمر 20 برس تھی، وہ کالج سے موٹر سائیکل پر گھر آرہے تھے کہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ نوحہ حسین نقوی کی تدفین سنی سلوپ قبرستان میں کی گئی جس میں مختلف ریاستوں سے آئے ان کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ ان کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ کراچی کلب لاس اینجلیس کے صدر عدنان نقوی کے بیٹے تھے، ان کے آباؤ اجداد کا تعلق کراچی ہی سے تھا۔ نوحہ حسین نے انتقال سے چند ہی روز پہلے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور انہیں 2 ہفتے بعد ڈگری ملنا تھی۔سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قابل نوجوان کی ناگہانی موت سے پوری کمیونٹی کو صدمہ پہنچا ہے۔
امریکا، ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی امریکن نوجوان سپردخاک



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments