اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں، ان کے پاس اب کاربن فائبر کی 6 مہنگی اور جدید جیولین ہیں۔ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مجھے نئی جیولین کا ضرور فائدہ ہو گا، تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر میں اپنا بہترین کرتا ہوں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل ملے گا۔اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم جنوبی افریقا میں 5 ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور پنجاب اسٹیڈیم میں انہوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، وہ نئی جیولین کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، پی ایس بی، پنجاب اسپورٹس اور فیڈریشن کا مشکور ہوں، جنہوں نے ہر موقع پر تعاون کیا ہے اور مجھے سپورٹ کیا ہے، فیڈریشن نے کیمپ کا اہتمام کیا ہے جہاں مجھے سلمان اقبال بٹ بڑی محنت کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ شاندار رہی، مکمل ردہم میں آرہا ہوں، اولمپکس سے قبل فن لینڈ کے ایونٹ کے لیے چار ہفتے ہیں، میں اگر اپنا بہترین کرتا ہوں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل حاصل کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں سردی تھی اور یہاں شدید گرمی میں ٹریننگ کرنا پڑ رہی ہے، لیکن میرا ماننا ہے کہ جس ایتھلیٹ نے محنت کرنا ہو تو اس کے لیے سردی گرمی کچھ نہیں ہوتی، جیسا بھی موسم ہے خود کو تیار رکھنا ہے یہی ایتھلیٹ کا کام ہے۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے کوچ کی رپورٹ مل چکی ہے اس وقت ارشد ندیم کی 65 فیصد آؤٹ پٹ ہے جبکہ 35 فیصد پر کام ہو رہا ہے ، جون کے وسط تک ارشد ندیم 100 فیصد تک تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گےانہوں نے کہا کہ فن لینڈ میں سرکردہ تھرور آ رہے ہیں، ارشد ندیم کے لیے اچھا مقابلہ ہو گا، جو ٹریننگ ڈیزائن کی گئی ہے وہ شیڈول کے مطابق جا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ارشد ندیم کا جو پوٹینشل اور تجربہ ہے اس کے مطابق وہ اولمپک میڈل کی دوڑ میں ہیں۔
ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 02-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 02-01-2025
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
Posted in: News, Sportsپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہو گیا۔چوتھے روز کھیل کے لیے کپتان شان مسعود اور خرم شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے، پاکستان کا اسکور 235 رنز پر پہنچا تو خرم شہزاد آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔پاکستان کی تیسری وکٹ کامران غلام کی صورت […]
Read More-
سب سے بڑی ’کراچی میراتھون‘ اسرار خٹک نے جیت لی
Posted in: News, Sports -
Post your comments