class="post-template-default single single-post postid-1177 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی کی ایک اور فتح

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے 21 سالہ علی شان شرفو نے ناقابل شکست 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے دسویں میچ میں ڈیزرٹ وائپرز پر 6 وکٹوں سے فتح دلادی ۔شرفو کی اننگز نے 47 گیندوں پر 11 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا ۔ عماد وسیم (25) اور آندرے رسل (24) جیسے تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں کی مدد سے انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد کی۔ ڈیزرٹ وائپرز کی بیٹنگ وسیم خان کی سخت بالنگ کے سامنے ناکام ہوگئی تھی جنہوں نے پاور پلے کے دوران 19 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی ۔ کولن منرو نے 44 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رنز بنائے لیکن کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہا۔جیت کے لئے 155 رنز کا تعاقب بھی دیکھنے کے قابل تھا۔ جو کلارک 2 رنز بنا کر رن آٹ ہوئے انہیں محمد عامر نے آوٹ کیا ۔ اوپنر اینڈریز گوس بھی چوتھے اوور میں وکٹ کیپر اعظم خان کے ہاتھوں عامر کی گیند پر آوٹ  ہوئے ۔ ونندو ہسارنگا نے سیم ہین کی وکٹ لی۔ علی شاہ شرفو کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter