class="post-template-default single single-post postid-2615 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں یوم علیؓ کے جلوس ختم ہوگئے۔کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔جلوس ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر شام 7 بجے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، لیاقت آباد کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ سے آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ پاکستان کے ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جانے کی اجازت ہوگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter