پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 140 بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان ہوں گے اور بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔
پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاص مہمان مدعو

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments