پاکستان کے ٹاپ اسکواش پلیئرز عاصم خان اور نور زمان دو ٹورنامنٹس کھیلنے کیلئے آئرلینڈ پہنچ گئے لیکن ان کا سامان نہ پہنچ سکا، دونوں کے پاس ریکٹس ہیں نہ جوتے جبکہ دونوں کا پہلا میچ بدھ کی شام ہونا ہے۔نور زمان اور عاصم خان پہلے ویسٹ آئرلینڈ اوپن پھر آئرش اوپن میں حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کےلیے دونوں پلیئرز پیر کو آئرلینڈ پہنچ گئے لیکن ان کا سامان اب تک نہیں پہنچا۔12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والا ویسٹ آف آئرلینڈ اوپن منگل کو شروع ہوگیا، ایونٹ میں عاصم خان ٹاپ سیڈ ہیں۔ انہیں اور نور زمان کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملا جبکہ دوسرا راؤنڈ بدھ کی شام کو ہونا ہے۔دونوں پلیئرز تاحال سامان نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔عاصم خان نے بتایا کہ وہ غیر ملکی ایئرلائن سے براستہ استنبول آئرلینڈ پہنچے، فضائی روٹس میں خلل کی وجہ سے فلائٹ کا دورانیہ بڑھ گیا جس کے سبب کنیکٹکنگ فلائٹ میں وقفہ صرف آدھا گھنٹہ بچا تھا جس کی وجہ سے اس فلائٹ پر سامان نہ آسکا۔عاصم کے مطابق ایئرلائن نے پہلے منگل کو سامان دینے کو کہا پھر بدھ کی صبح سامان دینے کی یقین دہانی کروائی۔دونوں پلیئرز کو شام پانچ بجے اپنے اپنے میچز کھیلنا ہیں اور اگر بروقت سامان نہیں ملا تو پلیئرز کے لیے مسائل ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments