اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوا، پاور ہٹنگ میں تھوڑا اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کوچنگ کا تجربہ کافی انجوائے کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ایسے سینئرز بھی ہیں جو خود کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ٹیم کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی کا راز ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ کون سا کھلاڑی ٹیم کے کام آسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر پلیئر کی جسامت مختلف طرح کی ہوتی ہے، میرے لیے اہم یہ ہے کہ پلیئر ٹیم کےلیے کیا کردار ادا کر رہا ہے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ اعظم خان اسپن اور فاسٹ دونوں طرح کی بولنگ پر اٹیک کرسکتا ہے۔ اعظم خان ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ نے کہا کہ اعظم خان میں جو صلاحیت ہیں وہ بہت کم لوگوں کے پاس ہیں، ابھی اعظم پر اور کام کرنا ہے، وہ اب بھی ایک مکمل پراڈکٹ نہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم جیسا بیٹر اور تسلسل سے کھیلے تو دنیا کی ہر ٹیم اسے پک کرے گی۔مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، پی ایس ایل میں اسپن بولنگ اٹیک کافی زبردست ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاوور ہٹر میں پاکستان کو تھوڑا اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
Home / News, Sports / پاکستان میں ٹیلنٹ سے متاثر ہوا، پاور ہٹنگ میں محنت کرنے کی ضرورت ہے، مائیک ہیسن
پاکستان میں ٹیلنٹ سے متاثر ہوا، پاور ہٹنگ میں محنت کرنے کی ضرورت ہے، مائیک ہیسن

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments