class="post-template-default single single-post postid-2703 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ٹیکس کے گوشوارے بھرتے میں مشکل پیش آتی ہے تو فری ٹیکس کلینک سے فایدہ اٹھایں

قاسم عبّاس  
FCA

 میسی ساگا

کینیڈا میں سال ٢٠٢٣  کے ٹیکس کے گوشوارے بھرنے کی آخری تاریخ ٣٠ اپریل ہے  —  یہ معلومات ان قارئین کے لئے بہت ہی مفید ہے جن کو  ٹیکس کے گوشوارے بھرتے میں مشکل پیش آتی ہے —  یہاں کینیڈا میں  کینیڈا  ریونیو ایجنسی  کی طرف سے     کمیونٹی  سنٹرس میں ” فری  ٹیکس  کلینک ” ( ٹیکس کے گوشوارے مفت بھرنے کیلئے دفتر ) کا اہتمام کیا گیا  ہے , جو مستحق کینیڈین کو ٹیکس کے گوشوارے بھرنے میں بلکل مفت مدد کرتے  ہیں او انہیں ٹیکس کے گوشوارے بھر دیتے ہیں  —  اس سلسلے میں اپنے نزدیک کے کمیونٹی سنٹرسے رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے اور اپاینٹمنٹ لے کران سے اپنا ٹیکس گوشوارہ  بلکل مفت , کوئی بھی رقم ادا کے بغیر مکمّل کیا جا سکتا ہے 
اگر کسی کی کوئی آمدنی نہیں ہے یا پھر جن کی آمدنی قلیل ہونے کی وجیہ سے انھیں کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوتا   ہے  اور اس وجہ سے وہ لوگ  ٹیکس کے گوشوارے نہیں بھرتے , ایسے لوگوں کی معلومات کے لئے یہ جاننا  بہت ضروری ہے کہ جو لوگ اس طرح ٹیکس کے گوشوارے  نہیں بھرتے , وہ لوگ کینیڈا کے قوانین کے مطابق جومالی  فوائد انہیں مل سکتے ہیں وہ مالی فوائد وہ حاصل نہیں کر پاتے 
کینیڈا ایک فلاحی ریاست ہونے کی وجہ سے یہاں کینیڈین شہری کو کئی قسم کے مالی فوائد مل رہے ہیں  —  ان مالی فوائد کو حاصل کرنے کے لئے یہ بہت ہی ضروری اور لازم ہے کہ انہیں ہر سال ٹیکس کے گوشوارے ضرور بھرنے َچاہیے , تاکہ قوانین کے مطابق یہ تمام مالی  فواید حاصل کر سکے  
اس سلسلے میں کینیڈا ریونیو ایجنسی نے یہ اعلان  کر رکھا ہے کہ جن لوگوں کی آمدنی بلکل نہ  ہو ان کو بھی ٹیکس کے گوشوارے بھرنے چاہیے  تاکہ یہ لوگ یہ تمام مالی فوائد حاصل کر سکے  
یہ مالی  فوائد کینیڈا ریونیو ایجنسی کی ٹیکس کے  گوشواروں  کی تشخیص یعنی اسسمینٹ  کرنے کے بعد چار برابر کی قسطوں میں سہ ماہی کی بنیاد پر ادا کیے جاتے ہیں 
یہ مالی فوائد یہ ہیں , جو چیک  یا بینک  ٹرانسفر کی صورت میں ملتے ہیں 
١    GST Credit
٢   Climate  Action  Incentive 
( Canada  Carbon  Rebate  )
٣   Trillium Benefits 
 
اس کے علاوہ کچھ مالی فوائد کچھ شرایط کے ساتھ بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں , اور وہ یہ ہیں
١   Old Age Security
٢  Guaranteed Income Supplement
٣  Child Care Benefits
٤   Disability  Benefits
اس لئے کینیڈا کے ہر شہری کو ہر سال ٹیکس کے گوشوارے ضرور بھرنے چاہیے تاکہ وہ جن مالی فوائد کے حقدار ہیں وہ فوائد ان کو مل سکے    —    ٹیکس کے گوشوارے ڈاک خانوں سے بغیر قیمت حاصل کیے جا سکتے ہیں —  ٹیکس گوشوارے بھیجنے کی آخری تاریخ ٣٠ اپریل ہے —   اس تاریخ سے پہلے اپنے نزدیک کے کمیونٹی سنٹر سے رابطہ کر کے اپنا ٹیکس گوشوارہ ضرور مکمّل کرا کے کینیڈا ریونیو  ایجنسی کو ارسال کردیں

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter