class="post-template-default single single-post postid-710 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میں اور شاہ رخ دو مختلف دنیا کے لوگ ہیں، منوج باجپائی

مشہور بھارتی اداکار منوج باجپائی نےکہا ہے کہ میں اور شاہ رخ خان دو مختلف دنیاؤں کے لوگ ہیں۔منوج باجپائی اور شاہ رخ خان دہلی میں ایک ہی گروپ کا حصہ تھے، جنہوں نے اداکاری کا سفر تقریباً ایک ہی ساتھ شروع کیا تھا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں منوج باجپائی نے شاہ رخ اور اپنے تعلق پر کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ میں کبھی بھی کنگ خان کے قریبی لوگوں میں شامل نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک گروپ میں تھے لیکن ہمارے دوستوں کے سرکل بالکل ہی الگ تھے، میں کبھی بھی شاہ رخ کے قریبی دوستوں میں نہیں رہا۔بھارتی اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا ملنا ہی تو نہیں ہوتا، دراصل ہم دو مختلف دنیا کے لوگ ہوچکے ہیں، ہمارے تو راستے بھی نہیں ٹکراتے۔ان کا کہنا تھا کہ دہلی کے زمانے بھی دوستی ایسی نہیں تھی، ہم ایک گروپ میں تھے ،شاہ رخ کا اپنا فرینڈ سرکل تھا، میری اپنی دوستیاں تھیں۔منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ جب آپ ایک ہی گروپ میں کام کرتے ہیں تو جان پہچان ہوتی ہے، سب کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے، سب ہی کے ساتھ کھانا بھی ہوتا ہے۔ایک وقت میں ہی گروپ کا حصہ رہنے والے شاہ رخ خان اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں جبکہ منوج باجپائی نے اپنا دھیان دوسری طرز کے سنیما اور غیر روایتی کرداروں پر رکھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter