جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خئی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر گزشتہ کافی عرصے سے جنات رہتے ہیں۔ماہِ نور حیدر نے جیو ٹی وی کے شو’ہنسنا منع ہے‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔شو کے میزبان تابش ہاشمی نے ماہِ نور حیدر سے سوال کیا کہ آپ نے اسکردو اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں شوٹنگ کی تو کبھی شوٹنگ کے دوران جنّات وغیرہ سے سامنا ہوا؟‘ماہِ نور حیدر نے اس سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں جنّات ہیں کیونکہ مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سُنائی دیتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی چہل قدمی کے لیے باہر چلے گئے تھے اور جب میری والدہ فجر کی نماز کے لیے اُٹھیں تو میری والدہ نے والد کو کمرے میں دیکھا۔ماہِ نور حیدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ پھر جب میرے والد صاحب گھر واپس آئے تو والدہ نے اُن سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے لیکن اب اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر میرے والد صاحب نے کہا کہ میں تو آپ کے اُٹھنے سے پہلے ہی چہل قدمی کے لیے چلا گیا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اُس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں ان سب چیزوں کی عادت ہوچکی ہے۔
میرے گھر میں جنّات ہیں: اداکارہ ماہ نور حیدر کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
Posted in: News, Sportsزمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب […]
Read More-
-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports
Post your comments