گزشتہ برس دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان خان کے نام جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کتاب کے ایک ورق کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی ہے، جس پر خوبصورت نظم تحریر ہے، جو غالباً اداکارہ کے اپنے بیٹے کے لیے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ماہرہ خان نے اس نوٹ کے ذریعے اپنے 17 سالہ بیٹے اذلان سے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑا ہوگیا۔نظم کے مطابق ’بیٹا، ایک وقت تھا جب مجھے تمہیں اپنی گود میں اٹھانے کے لیے نیچے جھکنا پڑتا تھا، تم اپنے چھوٹے بازو اور ننھی انگلیاں میری جانب بڑھاتے تھے لیکن اب مجھے تمہیں دیکھنے کے لیے بس اپنا سر گُھمانا پڑتا ہے۔ میں نہیں جانتی کہ یہ کب ہوگیا‘۔نظم میں مزید لکھا ہے کہ ’تم کب چھوٹی چھوٹی گاڑیوں سے کھیلتے کھیلتے اتنے بڑے ہوگئے کہ مجھے گھر کے سودے سلف کی خریداری میں مدد کرنے لگے۔ تم مجھے اس وقت تک ہنساتے رہتے ہو جب تک میری آنکھوں سے آنسو جاری نہ ہو جائیں، میں نے تم سے زندگی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے، تم اور میں ایک ساتھ پروان چڑھے ہیں، زندگی کے اس سفر میں خوبصورت ساتھی بننے کا شکریہ‘۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی، ان کے بیٹے اذلان خان کی پیدائش 2009 میں ہوئی۔ ماہرہ خان اور علی عسکری نے 2015 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔ تاہم گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخص سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے اور اب افواہیں گردش کر رہیں کہ جلد اداکارہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔
ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کے نام جذباتی پیغام

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments