پالے کیلے :ایشلے نرس کے آل راؤنڈ کارکردگی اور منظم بولنگ کی بدولت راجستھان کنگز کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انتہائی متوقع گرینڈ فائنل میں نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے 20 رنز سے کامیابی حاصل کرکے لیجنڈز ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ایشلے نرس نے راجستھان کنگز کے لیے سب سے زیادہ 97 رنز بنائے اور ایک اہم موڑ پر ایک وکٹ حاصل کی جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ راجستھان کنگز کے 180 کے سخت ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رنز ہی بناسکی۔ اسٹرائیکرز کی ابتدائی جوڑی چیڈوک والٹن اور الویرو پیٹرسن نے اپنی ٹیم کے لیے پاور پلے میں محتاط انداز میں اپنا پیچھا شروع کیا۔ والٹن رابن اتھپا کا شکار ہوئے۔ والٹن کے 37 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد اسٹرائیکرز نے پیٹرسن سے کافی امید تھی لیکن وپل شرما نے پیٹرسن کو صرف 3 رنز پر آؤٹ کرکے اسٹرائیکرز کی مشکلات بڑھادیں۔ یووراج نے 14 ویں اوور تک بیٹنگ جاری رکھی اور اسکور 152 رنز پہنچادیا۔ آخری اوور میں 28 رنز درکار تھے جسے حاصل کرنے میں اسٹرائیکرز ناکام رہے۔ راجستھان کنگز نے سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو مقررہ 90 گیندوں میں چھ وکٹ پر 159 تک محدود کر کے 20 رنز سے فتح حاصل کی۔ کپتان رابن اتھپا کی اسٹریٹجک قیادت اور کنگز کے گیند بازوں کی اجتماعی کوشش نے ان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔راجستھان کنگز کے تمام گیند بازوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا6 میں سے 5 گیند بازوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کا ٹاسک نیویارک سپرسٹارز سٹرائیکرز نے جیت کر راجستھان کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لیجنڈز کرکٹ ٹرافی راجستھان کنگز نے جیت لی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments