پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اداکار نے صارفین کے دل جیت لیے۔فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جو بعدازاں وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار اطمینان سے اپنی اہلیہ کے بالوں کو اسٹائل دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔صرف یہ ہی نہیں ان کی اہلیہ نے اسٹائلنگ کے بعد فائنل لُک بھی فالوورز کے ساتھ شیئر کیا، جس میں ان کے بالوں کا خوبصورت انداز بخوبی نظر آ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اداکار کی تعریف کرنے لگے، ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا یہ اب تک کی سب سے خوبصورت ویڈیو ہے، ایک اور صارف نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ دونوں کو ایسے ہزاروں لمحات ایک دوسرے کے ساتھ نصیب کرے‘۔خیال رہے کہ فیصل قریشی اور ثناء فیصل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments