بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹائمز میگزین کی جانب سے شائع ہونے والی سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں عالیہ بھٹ نے جگہ بنالی۔عالیہ بھٹ نے برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ٹام ہارپر نے ٹائمز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔ٹام ہارپر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے میری پہلی ملاقات فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ کے سیٹ پر ہوئی، جو ان کی انگریزی زبان میں پہلی فلم تھی، شہرت کے باوجود وہ بہت عاجزانہ مزاج کی مالک تھیں۔انہوں نے عالیہ بھٹ کی ذہانت کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست ذہانت کی حامل شخصیت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ کی خاص صلاحیت یہ ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ کیسے ایک فلمی اسٹار کی پُرکشش شخصیت کو حساسیت اور صداقت کے ساتھ ملانا ہے۔ ایک اداکارہ کے طور پر ان کا کام بہت نمایاں ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں انہیں ایک انٹرنیشنل اسٹار بناتی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ٹام ہارپر کا خاص شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹائمز میگزین کی سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اتنے اچھے الفاظ میں میری تعریف کرنے کے لیے ٹام ہارپر آپ کا بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال ٹائم میگزین کی شائع ہونے والی دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
عالیہ بھٹ دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments