جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کے والد معروف اداکار شتروگھن سنہا نے خاندان میں پھوٹ پڑنے کے حوالے سے گردشی خبروں کو ’خاموش‘ کروا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 جون کو پیا دیس سدھارنے کی تیاری کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہلدی کی رسم کے ساتھ آج سے ہوجائے گا۔تاہم خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اہلِ خانہ کو اپنی شادی کے فیصلے سے لاعلم رکھ کر سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرنے والی اداکارہ کے خاندان میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔ والدہ اور بھائی ان سے ناراض ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر ’ان فالو‘ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ سیاسی سرگرمیوں میں مصروف والد بھی اس حوالے سے لاعلم ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کچھ اس طرح کیا ہے کہ آج کل کے بچے اجازت نہیں لیتے بلکہ صرف بتاتے ہیں۔تاہم اب اس حوالے سے شتروگھن سنہا نے میڈیا سے کُھل کر گفتگو کی ہے اور تمام گردشی و جعلی خبروں کی تردید اپنا مشہور ڈائیلاگ ’خاموش‘ کہہ کر دی ہے۔انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے بتاؤ، یہ کس کی زندگی کے بارے میں بات ہو رہی ہے؟ یہ صرف میری بیٹی کی زندگی ہے، جو میری لاڈلی ہے، جس پر مجھے بہت فخ ہے، وہ مجھے اپنی طاقت کا ستون کہتی ہیں۔ میں اس کی شادی میں ضرور شرکت کروں گا، آخر مجھے اس کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کرنی چاہئے یا میں کیوں نہیں شرکت کروں گا؟شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ سوناکشی اور ظہیر کو ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔ ابھی میں ممبئی میں ہوں، صرف اس کی طاقت کے ستون کے طور پر ہی نہیں بلکہ اس کی ڈھال بن کے بھی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں پر کہا کہ میں انہیں اپنے مشہور ڈائیلاگ ’خاموش‘ سے خبردار کروں گا، اپنے کام سے کام رکھیں۔خیال رہے کہ اس حوالے اس سے قبل پہلاج نہلانی (سوناکشی کے ماما) نے بھی تصدیق کی تھی کہ شتروگھن سنہا اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ شترو جی اپنی بیٹی سے زیادہ دیر ناراض رہ ہی نہیں سکتے تو شادی میں شرکت نہ کرنے کا سوال تو پیدا ہی نہیں ہوتا کیونکہ وہ ان کی لاڈلی ہے۔
Home / Entertainment, News / شتروگھن سنہا نے خاندان میں پھوٹ پڑنے کی گردشی خبروں کو ’خاموش‘ کروا دیا
شتروگھن سنہا نے خاندان میں پھوٹ پڑنے کی گردشی خبروں کو ’خاموش‘ کروا دیا

Related Articles



Weekly E Paper

Article
Dr. Asma Al Aufi, PhD: A Model for Future Female Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, numerous female entrepreneurs have achieved tremendous career success and are considered role models for young female entrepreneurs. Dr. Asma Al Aufi, a multi-award-winning Omani logistics industry entrepreneur, is one of these exemplars. Dr. Asma was just named one of the Global 200 Women Power Leaders for 2025. Given that […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More


















Post your comments