آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یہ اُس وقت غلط ثابت ہوا جب دونوں ہی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔سڈنی میں سیریز کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے انتہائی مایوس کن آغاز کیا، دونوں ہی اوپنرز نے 2 ہی گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے وہ 5 رنز بنا سکے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور آغا سلمان نے پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور بڑھانے کا سلسہ جاری رکھا، اس دوران محمد رضوان نے 74 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلین اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔
سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments