بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے ساتھی فنکار اور بالی ووڈ کے بھائی جان ، سلطان سُپر اسٹار اداکار سلمان خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں متھن چکرورتی نے رئیلٹی شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیکی شراف، سلمان خان، سنجے دت اور اکشے کمار چاروں اداکار بہت ہینڈ سم ہیں اور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔ تاہم سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسی کون سی لڑکی ہوگی جو اتنے ہینڈسم سُپر اسٹار سے محبت نہیں کرے گی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر لڑکی کو لگتا ہے کہ اتنا ہینڈسم سپر اسٹار، اس سے شادی کرے گا لیکن میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سلمان خان صرف سب کو بے وقوف بناتا رہے گا، کسی سے کبھی شادی نہیں کرے گا۔خیال رہے کے ماضی میں سلمان خان اور مختلف خوبرو بھارتی اداکاراؤں کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔ جن میں اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ماڈل گرل شاہین جعفری، اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی ، اداکارہ، ایشوریا رائے اور اداکارہ کترینہ کیف کے نام شامل ہیں۔
’سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے‘: متھن چکرورتی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments