وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا،پرانے طریقہ کار کی گنجائش ہے نہ میں اسکی اجازت دونگا، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہداف جلد حاصل کر لینگے۔ وہ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی کابینہ نے احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن، حکومت قطر اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے درمیان لیبر ریلیشنز، لیبر انسپکشنز، پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت سمیت 9نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، دوست ممالک سنجیدگی سے معاملات پر بات کر رہے ہیں، یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے، دریں اثناء دوطرفہ سیکورٹی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے سعودی معاون وزیر دفاع اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ اور متعلقہ حکام کی سعودی وفد کے کامیاب دورے کیلئے کاوشوں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسکا برملا اظہار کیا، سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دونگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا ، ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کی رپورٹس آرہی ہیں ، کہا جارہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، پاکستان سٹاک مارکیٹ سابق ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سعودی کا دورہ بہت کامیاب رہا اور کل سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئے ہیں، ہم سعودی وفد کے شکر گزار ہیں، ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنری، ٹورزم کے بہت سے معاملات زیر بحث آئے جنہیں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اعلی سظح کا وفد بھی آئے گا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہوگی۔
سعودیہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا.وزیراعظم

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments