جنگ کی آگ بلآخر مشرق وسطیٰ میں پھیلا دی گئی، امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف نیا محاز کھولتے ہوئے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری کردی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔حملوں کے بعد اپنے بیان میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ حوثیوں کو جہازوں پر حملوں سے کئی بار خبردار کیا گیا تھا اور یہ صورتحال برداشت نہیں کی جاسکتی تھی۔امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ حملے بحر احمر میں بین الاقوامی جہازوں پر ان حملوں کا جواب ہیں جن میں پہلی بار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے گئے تھے۔اس سے پہلے یمن کے انقلابی رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے قوم کو تیار رہنے کا کہا تھا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ دشمن کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا جائے، اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہازوں کو بحراحمر، بحیرہ عرب اور باب المندب سے گزرنے سے ہر صورت روکا جائے۔عبدالمالک نے کہا کہ پہلے امریکی ایجنٹوں کیخلاف ہزاروں یمنی شہریوں نے جانیں پیش کی تھیں، اب فلسطینیوں کے لیے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے براہ راست نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے ردعمل میں کہا کہ یمن کے متعدد مقامات پر امریکا اور برطانیہ کے فضائی حملوں پر گہری تشویش ہے
حوثیوں کے خلاف نیا محاز، امریکا اور برطانیہ کی یمن میں بمباری
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments