نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر تنازعے کا اہم فریق ہے، بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف یک طرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، کشمیر کاز کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان کے عوام اور قومی ادارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے، نگراں وزیراعظم
جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے، نگراں وزیراعظم

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments