اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے وہ تاریخی لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے قرآن پاک تھام کر اس کی حرمت کی پاسداری کی۔خیال رہے کہ 2023 جون سے اگست کے درمیان سویڈن اور ڈنمارک میں قرآنِ پاک کی توہین اور جلائے جانے کے واقعات رونما ہوئے۔تاہم مغربی ممالک نے ان واقعات پر یہ کہہ کر خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی کہ یہ آزادی اظہار رائے ہے۔ایسے میں یہ ابراہیم رئیسی تھے جنہوں نے ترکیہ، قطر سمیت دیگر مسلم ممالک کے سربراہان کے ہمراہ ان واقعات کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر مغرب کو للکارتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک تھام کر اس کی حرمت کا دفاع کیا اور آزادی اظہارِ رائے کے نام پر قرآن کی توہین کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جانے کے پے در پے رونما ہونے والے واقعات بند کرنے کرنے کا مطالبہ کیا۔ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ قرآن میں تمام انسانوں کو مساوی قراردیا گیا ہے، مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کے واقعات اور ثقافتی نسل پرستی کا مشاہدہ کیا گیا جو انسانیت کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب آزادی اظہار سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مغربی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے لے کر اسکولوں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے سے ثقافتی نسل پرستی واضح ہے اور بے شمار دیگر قابل مذمت امتیازات انسانی وقار کے لائق نہیں ہیں۔دوران خطاب ان کا اشارہ فرانس کی جانب تھا، جس نے مسلمان بچیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر متنازع پابندی عائد کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسی اجلاس کے دوران قرآن کریم کو بوسہ دے کر دنیا کو سمجھا دیا کہ یہ قرآن خدا کی طرف سے اور بہت عزیز ہے جو ہمیشہ رہے گا۔
جب ابراہیم رئیسی نے دنیا کے سامنے قرآن پاک تھام کر اسکی حرمت کا دفاع کیا
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments