راولاکوٹ (آصف اشرف) سیکرٹری خوراک آزاد کشمیر سہیل اعظم کے آبائی ضلع میں بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے مشتعل افراد نے سول سپلائی ڈپو پر تالا لگا دیا بھارتی مقبوضہ شہر پونچھ کی طرف مارچ کا اعلان پونچھ ضلع کو جبری تقسیم کرنے والی سیز فائر لاٸن پر تیتری نوٹ مدارپور اور دیگر علاقوں میں أٹے کی قلت کے باعث عوام سراپا احتجاج بن گئی سپلاٸی ڈپو کو تالا لگا دیا گیا شہر پونچھ کی جانب مارچ کا اعلان ۔
سیز فائرلائن کے علاقوں تیتری نوٹ مدارپور اور دیگر علاقوں میں أٹے کی قلت اور مہنگاٸی سے تنگ عوام سراپا احتجا ج بن گٸے
مشتعل عوامی ہجوم نے احتجاجی طور پر سول سپلاٸی ڈپو کو تالا لگا کر شدید احتجاج کیا ہے اور بھارتی زیر قبضہ پونچھ شہر کی جانب مارچ شروع کر دیا پولیس کے روکنے پر مظاہرین نے ایل او سی پر احتجاجا” دھر نا دے رکھا ہے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل سربراہ انصار خان اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لیڈر ملک الیاس کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھاکہ ایل او سی پر بسنے والے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سرکاری أٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے
اوپر سے مہنگاٸی نے ہمارا جینا رام کر رکھا ہے حکومت ہمیں ایلوکیشن بڑھا کر أٹا فراہم کرے اور ہمیں بنیادی سہولیات دی جاٸیں یا پھر ہمیں راہداری دی جاٸے تا کہ ہم پونچھ شہر سے اشیاٸے خورونوش لا سکیں اخری
اطلاعات کے مطابق احتجاج جاری ہے پولیس اور مظاہرین أ منے سامنے ہیں اور کسی بڑے تصادم کا خدشہ بھی ہے
Post your comments