فلم ساز امتیاز علی نے اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور کے فلم جب وی میٹ کی شوٹنگ کے دوران بریک اپ پر لب کشائی کردی۔اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران امیتاز علی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے الگ ہونے کے ذاتی انتشار کا فلم کی شوٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہوا۔خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم جب وی میٹ دونوں اسٹارز کی کامیاب فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی، فلم کی ہدایتکاری امتیاز علی نے کی تھی۔ کرینہ کپور اور شاہد کپور نے کئی عرصے تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد 2006 میں فلم جب وی میٹ کی شوٹنگ کے دوران اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ایک انٹرویو کے دوران فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے شاہد کپور اور کرینہ کپور کے پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔ امتیاز علی کا کہنا تھا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کے دوران تو وہ ریلیشن شپ میں ہی تھے لیکن فلم کی شوٹنگ کے اختتامی لمحات میں انکا بریک اپ ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بریک اپ کے اعلان کے دو روز بعد ہی دونوں اسٹارز پھر سے سیٹ پر آگئے اور دونوں کی اداکاری پر اس کا کوئی اثر نہیں تھا۔ علاوہ ازیں امتیاز علی نے اسی انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ انکی اس فلم کےلیے اسٹار کاسٹ کےلیے بابی دیول اور پریتی زینٹا انکی پہلی چوائس تھے۔
امتیاز علی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments