ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریبات دنیا بھر سے معروف شخصیات کی شرکت کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔بھارتی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات (پری ویڈنگ سرمنیز) میں تمام بین الاقوامی بزنس ٹائیکون، مشہور کھلاڑیوں اور بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات کو ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں مدعو کیا۔بالی ووڈ اداکار ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے کافی پرجوش نظر آئے اور سب ہی اداکاروں نے اس موقع پر مشہور بھارتی ڈیزائنرز کے ڈیزائن کیے ہوئے بہترین ملبوسات کا انتخاب کیا۔تاہم، کچھ مشہور شخصیات نے آننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ڈیزائن کیے ہوئے ملبوسات پہننے کو ترجیح دی۔اس موقع پر سونم کپور، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت کئی مشہور اداکاروں کو پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان، اقبال حسین اور حسین ریہر کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے دیکھا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کئی اہم موقعوں پر سری دیوی، کرینہ کپور، شاہ رخ خان اور کیارا ایڈوانی بھی پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے کا انتخاب کر چُکے ہیں۔
Home / Entertainment, News / امبانی کے بیٹے کی شادی: بالی ووڈ اداکاروں کی پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنے شرکت
امبانی کے بیٹے کی شادی: بالی ووڈ اداکاروں کی پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنے شرکت



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments