اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں، ان کے پاس اب کاربن فائبر کی 6 مہنگی اور جدید جیولین ہیں۔ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مجھے نئی جیولین کا ضرور فائدہ ہو گا، تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر میں اپنا بہترین کرتا ہوں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل ملے گا۔اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم جنوبی افریقا میں 5 ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور پنجاب اسٹیڈیم میں انہوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، وہ نئی جیولین کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، پی ایس بی، پنجاب اسپورٹس اور فیڈریشن کا مشکور ہوں، جنہوں نے ہر موقع پر تعاون کیا ہے اور مجھے سپورٹ کیا ہے، فیڈریشن نے کیمپ کا اہتمام کیا ہے جہاں مجھے سلمان اقبال بٹ بڑی محنت کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ شاندار رہی، مکمل ردہم میں آرہا ہوں، اولمپکس سے قبل فن لینڈ کے ایونٹ کے لیے چار ہفتے ہیں، میں اگر اپنا بہترین کرتا ہوں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل حاصل کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں سردی تھی اور یہاں شدید گرمی میں ٹریننگ کرنا پڑ رہی ہے، لیکن میرا ماننا ہے کہ جس ایتھلیٹ نے محنت کرنا ہو تو اس کے لیے سردی گرمی کچھ نہیں ہوتی، جیسا بھی موسم ہے خود کو تیار رکھنا ہے یہی ایتھلیٹ کا کام ہے۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے کوچ کی رپورٹ مل چکی ہے اس وقت ارشد ندیم کی 65 فیصد آؤٹ پٹ ہے جبکہ 35 فیصد پر کام ہو رہا ہے ، جون کے وسط تک ارشد ندیم 100 فیصد تک تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گےانہوں نے کہا کہ فن لینڈ میں سرکردہ تھرور آ رہے ہیں، ارشد ندیم کے لیے اچھا مقابلہ ہو گا، جو ٹریننگ ڈیزائن کی گئی ہے وہ شیڈول کے مطابق جا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ارشد ندیم کا جو پوٹینشل اور تجربہ ہے اس کے مطابق وہ اولمپک میڈل کی دوڑ میں ہیں۔
ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments