راولاکوٹ (آصف اشرف ) آزاد کشمیر کے پونچھ خطہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار آفیسر مہرین فہیم عباسی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ہنزہ تعینات ہوگئیں
ڈپٹی کمشنر مہرین فہیم عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ان سے پہلے مظفرآباد کے وحید شاہ گلگت بلتستان میں کمشنر رہے ہیں ۔ مہرین فہیم عباسی صاحبہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈی سی ہونے کا اعزاز حاصل ہے پونچھ کے ضلع باغ کے علاقہ نیلہ بٹ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ اے آئی جی پولیس آزاد کشمیر فہیم عباسی کی بیٹی مہرین عباسی
اس سے قبل میڈم فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں اس سے قبل پی کے ، پنجاب،اور اسلام آباد میں اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نےاسسٹنٹ کمشنروں،تینوں تحصیلداروں اور ریونیو سٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں،مل کر کام کرینگے اور انتظامی امور میں بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ضلع کی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے دورے کو یقینی بنائیں اور ان اداروں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں فوری دور کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا بازاروں اور محلوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔
اسسٹنٹ کمشنروں کو چیف سیکرٹری کے انڈیکیٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاریخی مقامات پر خاص توجہ دے کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا ۔ ریونیو وصولی کے اہداف کو ہر صورت حاصل کرنے ساتھ پرائس کنٹرول میکنزیم پر بھی خاص فوکس کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں سب ڈویژن کےاسسٹنٹ کمشنروں نے اپنی اپنی تحصیلوں کے بارے بریفیگ بھی دی مہرین عباسی کے اس عہدے پر فائز ہونے منقسم دھرتی کشمیر کے دوخطوں جی بی اور کشمیر میں جڑت مزید قربت میں بدلنے کی امید ہے
Post your comments