دبئی :آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائز نے ٹورنامنٹ کے تیسرے سیزن کے لئے مجموعی طور پر 69 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ،تیسرا سیزن ہفتہ 11 جنوری سے اتوار 9 فروری 2025 تک ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ یکم جون تھی جس کی فہرست مقررہ تاریخ کے 2 ہفتے کے اندر جمع کرانا تھی۔برقرار رکھے گئے ان 69 میں سے 26 کھلاڑی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈز کا حصہ تھے۔برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں آندرے رسل، ڈیوڈ ولی، سنیل نارائن ،ایلکس ہیلز، اعظم خان، محمد عامر، شیرفین ردرفورڈ، ونندو ہسارنگا ، داسن شناکا، ڈیوڈ وارنر، روومین پاول، سیم بلنگز، سکندر رضا ، کرس جارڈن، جیمز ونس، شمرون ہیٹمائر ، عقیل حسین، ڈوین براوو، فضل حق فاروقی اور کیرون پولارڈ ، نکولس پورن ،جانسن چارلس اور ٹام کوہلر- کیڈمور شامل ہیں۔6 فرنچائزز میں سے ہر ایک نے یواے ای کے دو دو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ جن میں آدتیہ شیٹی ، علی شان شرفو،علی نصیر اور تنیش سوری ، حیدر علی ، راجہ عاکف ، ایان افضل خان اور محمد زوہیب زبیر ، محمد روہید خان محمد وسیم ، جنید صدیقی اور محمد جواد اللہ شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو برقراری رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ٹیمیں نئے کھلاڑیوں سے معاہدہ کرسکتی ہیں جس کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔ہر فرنچائز اکتوبر میں منعقدہ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کی تکمیل کے بعد یواے ای کے دو دو کھلاڑیوں سے معاہدہ کرسکتی ہیں۔
Home / News, Sports / آئی ایل ٹی 20 سیزن 3:فرنچائزز نے اعظم خان ، محمد عامر سمیت 69 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3:فرنچائزز نے اعظم خان ، محمد عامر سمیت 69 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

Related Articles
-
-
حملہ آوروں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، مودی کی بڑھک
-
جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
-
حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
-
بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا

Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments