بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہیں۔شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی رسمِ مہندی کی پہلی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال اپنی شادی کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتے تھے لیکن ان کے دوستوں نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سوناکشی اور ظہیر اقبال کی ہلدی و مہندی میں شرکت کرنے والے ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تقریب کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔جعفر علی منشی نامی اس جوڑی کے ایک دوست نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تقریب کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ فوٹو جرنلسٹ پالو پلیوال نے دولہے راجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مہندی کی تقریب میں شرکت سے قبل غیر روایتی لباس میں نظر آئے۔
سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ مہندی سے پہلی تصویر سامنے آگئی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments