جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کو جمعہ کو تلنگانہ ہائیکورٹ نے ’پشپا2: دی رول‘ کے پریمیئر کے موقع پر بھگدڑ سے ایک خاتون پرستار کے کچل کر ہلاک ہونے کے کیس میں عبوری ضمانت دے دی۔
واضح رہے کہ 41 سالہ اداکار الو ارجن کو جمعہ کی صبح ان کی حیدر آباد میں واقع رہائش گاہ سے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ انھیں جینے اور آزادی کا حق ہے۔اس سے قبل الو ارجن نے اپنی گرفتاری کے بعد تلنگانہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ انکے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کی جائے، تاہم عدالت نے کہا کہ وہ الو ارجن کو عبوری ضمانت دے گی۔بار اور بینچ نے جج کے حوالے سے بتایا کہ عدالت الو ارجن کو مخصوص مدت کے لیے عبوری ضمانت دیں گے اور اس دوران وہ مناسب قانونی ریلیف حاصل کریں۔
Post your comments