ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء انگلینڈ میں جاری ہے جہاں پاکستان چیمپئنز، لیجنڈ سابق کھلاڑی یونس خان کی کپتانی میں میچز کھیل رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔میچ کے دوران شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 54 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔شعیب ملک کی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید جن کی نظر اپنے شوہر کی ہر جیت پر ہوتی ہے، انہوں نے اس بار بھی شعیب ملک کو ’ہیرو‘ قرار دینے سے گریز نہ کیا۔اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شعیب ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا اور کمنٹ میں اُن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ’ہیرو‘ لکھا۔دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنی اس جیت پر انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کو اپنی محبت قرار دیا۔شعیب ملک کا انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھنا تھا کہ ’میں وہ کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے اور جو میں کرتا ہوں مجھے اس سے محبت ہے۔‘
Home / News, Sports / ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments