دنیائے فٹ بال کے بے تاج بادشاہ، سُپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الناصر کے اسٹرائیکر، UEFA نیشنز لیگ میں اپنے کیریئر کے ریکارڈ 900 گول مکمل کرنے والے کھلاڑی رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پرتگالی کھلاڑی نے بتا دیا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان سے زیادہ کسی کا اثر و رسوخ نہیں ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے، یہ کھیل کے لیے ہمارے مشترکہ جذبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے۔رونالڈو نے یہ بھی لکھا ہے کہ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر، ہمیشہ میں نے اپنے اہلِ خانہ اور آپ کے لیے پرفارمنس دی ہے اور اب ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں، آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے۔
Home / News, Sports / سُپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی
سُپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی

Related Articles

Weekly E Paper

M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 |
Article
“Is long-term normalization between Pakistan and India an unreachable prospect?
Posted in: Article, News“Hostility needs no agreement, but friendship demands mutual consent—something India and Pakistan have repeatedly failed to establish over the past several decades.” “Pakistan and India remain locked in an uneasy calm. Diplomatic relations are tense, political leaders remain disconnected, and public engagement is minimal. Although peace holds for now, there is little urgency on either […]
Read Moresports
فلسطین سے اظہار یکجہتی، ترک چیمپئن نے تمغہ دریا میں پھینک دیا
Posted in: News, Sportsیورپی چیمپئن ترک کنگ فو فائٹر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔ ترکی کے عالمی شہرت یافتہ کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنا یورپی گولڈ میڈل دریا برد کردیا، ان کے اس […]
Read More
Post your comments