class="post-template-default single single-post postid-8726 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میڈیکل طلباء سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کراؤں گی: پلوشہ خان

  1. سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ میں سال 2024ء میں طلباء سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کراؤں گی۔

    پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔پلوشہ خان نے کہا کہ قانون بڑا کلیئر ہے کہ پی ایم ڈی سی فیسوں کو کنٹرول کرسکتا ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز بچوں کو لوٹ رہے ہیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 28 لاکھ روپے تک کیسے؟انہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ پی ایم ڈی سی نے مافیا کو جنم دیا، پی ایم ڈی سی کر کیا رہی ہے، بچوں سے اتنی بھاری فیسیں ظلم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز مافیا بن چکے، پی ایم ڈی سی نے اضافی فیسیں واپس کیوں نہ کرائیں؟رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل نے کہا کہ آج کل پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی کیٹگرائزیشن نہیں۔پی ایم ڈی سی حکام نے سینیٹر پلوشہ خان کی ساری باتیں قبول کرلیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کوئی تو جواب دے، یہ 9 لاکھ روپے تک اضافی فیس واپس کیوں نہیں ہوئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter