class="post-template-default single single-post postid-6749 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے کیا سیکھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملنے والی نصیحت کے بارے میں بتا دیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔اداکارہ کے ایک بھارتی مداح نے اس سیشن کے دوران سوال کیا کہ آپ نے فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کےساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟ماہرہ خان نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔ایک اور مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار یا اداکارہ کون سی ہیں؟ماہرہ خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے پسندیدہ ساتھی اداکار بہت سارے ہیں لیکن مجھے احمد علی اکبر کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جو 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter