class="post-template-default single single-post postid-6962 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انسدادِ ڈینگی کیلئے محکموں کا عدم تعاون و کوتاہی برداشت نہیں کرینگے: خواجہ عمران نذیر

وزرائے صحت پنجاب عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیرِ صدارت راولپنڈی میں انسدادِ ڈینگی اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی کے لیے ارکانِ قومی و پنجاب اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور مریم نواز کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں رکنِ اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی روایت کے مطابق عوام کا تحفظ اور ڈینگی کا خاتمہ کریں گے، ڈینگی کے خاتمے کے لیے اداروں، میڈیا اور عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہائی رسک علاقوں میں ٹیکنیکل کمیٹی کی مشاورت سے ٹارگٹڈ فوگنگ کروائی جائے، الائیڈ محکموں کا عدم تعاون اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈینگی پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، راولپنڈی میں متعلقہ افسران انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter