پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان وینا ملک نے دلہن کے لباس میں تصاویر شیئر کر کے سب کو ابہام میں مبتلا کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگام پر اداکارہ نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں شادی کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔دوسری جانب انسٹا گرام کی اسٹوری میں انہوں نے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ایک خاتون کو دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا اور ساتھ میں ’ہاں، بلآخر‘ کے الفاظ لکھے ہیں، دلہن والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے اور ساتھ میں شہریار چوہدری کو ٹیگ کیا ہے۔ایک اور انسٹا اسٹوری میں انہوں نے اپنے مسٹری مین شہریار چوہدری کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔وینا ملک کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ اپنے مسٹری مین شہریار چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل بھی وینا ملک نے دلہن کے روپ میں مختلف تصاویر شیئر کی تھیں تاہم اس وقت وہ تصاویر ایک تشہیری مہم کا حصہ تھیں۔واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013ء میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔یہ شادی 2017 میں ختم ہو گئی تھی، جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی سے متعلق تنازع کھڑا ہوا لیکن ان کے 2 بیٹوں کی کسٹڈی اداکارہ کے پاس ہی ہے۔
Post your comments