کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایسٹر خطاب میں جنگیں ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس جنگیں چھیڑنے کی طاقت ہے وہ امن کا انتخاب کریں۔
سینٹ پیٹرز برگ اسکوائر پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما طاقت، فتوحات یا غلبے کے کسی بھی منصوبے کو ترک کردیں۔
پوپ لیوکا کہنا تھا کہ افسوس ہے لوگ تشدد کے عادی ہوتے جارہے ہیں اور بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں، جن کے پاس ہتھیار ہیں وہ انہیں رکھ دیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا نے کہا کہ عالمی رہنما دنیا بھر میں جاری تنازعات ختم کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم لاگو کرکے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہوگا، ابھی اور اسی وقت کرنا ہوگا۔
سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا کہ ایسے میں جب سب لوگ ایسٹر منانے جارہے ہیں ٹرمپ سوشل میڈیا پر بے قرار پاگل کی طرح بکواس کررہے ہیں۔
ٹرمپ کی سابق زبردست حامی ٹیلر گرین نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہوچکے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا ہر وہ شخص جو خود کو مسیحی سمجھتا ہے اسے صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے۔
امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ اگر وہ ٹرمپ کی کابینہ میں ہوتے تو ایسٹر کی ان چھٹیوں میں امریکی آئین میں پچیسویں ترمیم لاگو کرنے کے لیے قانون دانوں سے بات کررہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کی صورت میں کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے اس کے اختیارات نائب صدر سنبھال سکتا ہے۔










Post your comments