ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بغیر دنیا محفوظ نہیں، امریکی صدرکا نارویجن وزیر اعظم کو خط میں کہنا تھا نوبیل انعام نہ ملنے پر اب خود کو صرف امن پر سوچنے کا پابند نہیں سمجھتا، وزیرِاعظم نے جواب میں کہا کہ نونوبیل انعام ناروے حکومت نہیں، ایک آزاد کمیٹی دیتی ہے،ادھرگرین لینڈ نےبھی دباؤ مسترد کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کے پاس گرین لینڈ کا مکمل اور حتمی کنٹرول نہیں ہوگا، دنیا محفوظ نہیں ہو سکتی، نوبیل امن انعام کے لیے نظرانداز کیے جانے کے بعد وہ اب خود کو صرف امن کے بارے میں سوچنے کا پابند نہیں سمجھتے۔ ٹرمپ نے ناروے کے وزیرِاعظم یوناس گاہر اسٹورے کو بھیجے گئے پیغام میں جس کی تصدیق اسٹورے کے دفتر نے کی کہا کہ دنیا اس وقت تک غیر محفوظ ہے جب تک امریکہ گرین لینڈ پر مکمل کنٹرول حاصل نہ کر لے۔برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے صدرٹرمپ کیخلاف کھلا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کی دھمکیاں مکمل طور پر غلط اور تجارتی جنگ سے اجتناب ضروری ہے، انہوں نے امریکہ کیساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار،اور جوابی ٹیرف سے گریزکیا۔ٹائم میگزین کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم کیر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے سلسلے میں دھمکی آمیز ٹیرف کی پالیسی کو “مکمل طور پر غلط” قرار دیتے ہوئے تجارتی جنگ سے بچنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کی عوام کے فیصلے پر منحصر ہونا چاہیے اور اتحاد کے اندر اختلافات کو ٹیرز کے ذریعے حل کرنا درست نہیں۔
Home / Breaking News, Home, World / امریکا کے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بغیر دنیا محفوظ نہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا کے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بغیر دنیا محفوظ نہیں، ٹرمپ کا دعویٰ


Archives
Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Women Emerge Inc. & Elevation Life Momentum Coaching: Renowned Organizations Committed to Empowering Women
Posted in: Articles, Home(Stacie Banton) Female empowerment is widely considered a cornerstone of societal development. Female empowerment is the process of providing women with the resources, opportunities, and confidence they need to be successful in their personal and professional pursuits. By enabling women, who make up half of the population, to reach their full potential through equal opportunities, […]
Read More-
-
-
خوشبو لاہور کی ۔ تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home









Post your comments