سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات نہ ہونے کے اپنے بیان سے متعلق سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے کہا ہے کہ انکا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ فریدہ جلال نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ وہ تو کوشش کرتی ہیں کہ شاہ رخ خان سے ملاقاتیں کریں لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔ تاہم اپنے تازہ بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ انکے شاہ رخ سے ملاقات سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ “میں نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر جو نمبر میرے پاس ہیں وہ پرانے ہیں، شاید وہ تبدیل ہوچکے ہیں۔”انکا کہنا تھا کہ “سادہ سے سوال پر میں اور کیا کہتی؟ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میں بہت فرق آگیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ میں ایسا کیوں کہوں گی؟”فریدہ جلال نے کہا کہ جب وہ نوجوان تھا تو تھوڑا کچا اداکار تھا لیکن اب وہ عمدہ اداکار بن چکا ہے، میرے خیال میں وہ بہترین اداکار ہے۔ واضح رہے کہ فریدہ جلال نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک دو فلمیں نہیں بلکہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈبلیکیٹ، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم جیسی نامور فلمیں شامل ہیں۔
Home / Entertainment, News / شاہ رخ سے ملاقات نہ ہونے کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، فریدہ جلال
شاہ رخ سے ملاقات نہ ہونے کا بیان سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، فریدہ جلال



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments