ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اردو میں جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ روحانی اور بابرکت دنوں میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کے رابطے کے صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔
انہوں نے تہران میں تیل تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔











Post your comments